عمران خان کی مقبولیت کی ایک وجہ ان کے ایسے بیانات ہوتے ہین جو مخالف کے تن بدن میں آگ لگادیتے ہیں -ابھی چند روز قبل انھوں نے زرداری پر اپنے خلاف قتل کا منصوبہ بنا نے کا الزام لگایا تو پیپلز پارٹی والے تلملا اٹھے اور ان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا – اس پر عمران خان کہاں چپ رہنے والے تھے –
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سینر صحافیوں کی ملاقات۔ pic.twitter.com/W9C9XoVPwP
— PTI (@PTIofficial) February 1, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قتل کی سازش بارے آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں ۔ انھوں نے آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہ ہتک عزت کا دعویٰ وہ لوگ کرتے ہیں جن کی کوئی عزت ہوتی ہے ، آصف زرداری عدالت جا کر اپنا شوق پورا کرلیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا بہترین فیصلہ تھا ، اس فیصلے کے بعد حکومت بند گلی میں آچکی ہے ، اب الیکشن کروانا حکومت کی مجبوری بن گئی ہے،کیونکہ اگر 90دن میں انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین شکنی ہوگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے ہیں ، ان کے ایک دو چیک اپ ہونا باقی ہیں جس کے بعد وہ بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے۔