چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے، جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق مسلم لیگ (ق)کی جنرل کونسل کا مسلم لیگ ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے ،چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے،چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ (ق)پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ،کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیاگیا،طارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے،سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق)باﺅ رضوان پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

اس فتح کے بعد پرویز الہی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے خطاب کیا -اپنے خطاب میں انھوں نے جہاں عمران خان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا وہیں کپتان کے ساتھیوں کے غلط مشوروں پر تنقید بھی کی -انھوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر بھی خوشی کا اظہار کیا -سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے ، انہیں کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق پرویز الٰہی کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال کے برابر کام کیا ہے ، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں وزارت اعلٰیٰ دی، عمران خان کو کہا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں ،ن لیگ والے چاہتے تھے اسمبلیاں مدت پوری کریں ، لاہور کو 21 ارب روپے کے منصوبے دیئے ۔ تاہم ابھی یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے جس کے فیصلے کے بعد ہی تمام تر معاملات پرویز الہی کے ہاتھ آسکتے ہیں –