سبی: سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد مسافر ٹرین کا ایک انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس سے کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی کہ سبی ریلوے ٹریک کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔

Explosion hits Jaffar Express in Sibbi; several reported hurt

Image Source: 24newshd

دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 2 بوگیاں اور انجن پٹری سے اتر گئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔
پچھلے سال اکتوبر میں، بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب ایک دھماکے سے کم از کم 10 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔
جعفر ایکسپریس پنجاب جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے ٹریک پر دھماکہ خیز ڈیوائس دیکھ کر بریک لگا دی۔ ڈرائیور کی جانب سے فوری کارروائی کے نتیجے میں ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی مسافر زخمی ہوئے۔