چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ آپ اسمبلیوں میں واپس جائیں تو خان نے ان کی بات مان کر اسمبلی جانے کا اشارہ دیا تو حکومت نے 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے اور کل جب کپتان نے باقی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد بلایا تو راجہ پرویز اشرف نے مذید 35 ارکان کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے -ا ب لگتایہی ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے اور ارکان قومی اسمبلی کے استعفے کم کرکے ان کی تعداد 22 سے کم کردے گی تاکہ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا نہ جاسکے اور وہ اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم تعینات کرلیں مگر عدالت اس میں انٹروین کرسکتی ہے کیونکہ پاکستان بھر میں اس حکومت کے فیصلوں پر صحافی اور پی ڈی ایم سے ناراض ان کے اپنے سیاستدان کھل کر بولنے لگے ہیں -اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت سپیکر کے اس طرزعمل کو قبول کرتی ہے یا اس سپیکر کے ساتھ ہی وہی کچھ ہوگا جو قاسم سوری کے ساتھ ہوا تھا –
بوکھلاہٹ،،،، سیاسی عدم استحکام،،، عروج پر،،،
پاکستان بنانا ریاست بن چکی ہے،،،،گڈے،،، گڈی کا کھیل کھیلا جا رہا یے،،،،
پاکستان میں جمہوریت،،،، ناسور،،،، بنتی جا رہی ہے،،،،،
قومی اسمبلی میں مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفےٰ منظور کر لیے،،،
اب عمران خان 70 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے pic.twitter.com/1zLiHldnxf
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) January 20, 2023
الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے مزید کارروائی کیلئے موصول ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے الیکشن کمیشن کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین کے موصول ہونے والے استعفوں پر کارروائی شروع کر دی ہے اور ممکنہ طور پر انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے!
بھاگو جتنا بھاگ سکتے ہو۔
ویسے پی ڈی ایم کا بیڑاہی غرق ہوچکا ہے pic.twitter.com/a3fHM60V6V
— Aamir Riaz (@aamiriazz) January 20, 2023
ایوان میں پی ٹی آئی منحرف اراکین کے علاوہ صرف 30 سے زائد ارکان ہی بچے ہیں ، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس پی ٹی آئی استعفوں کے باعث ہی ملتوی کیا گیا ۔