ٹیلی کام انڈسٹری نے جعلی سم کارڈز کی فروخت کو ناکام بنانے کے لیے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرایا ہے، جو بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا ایک بہتر ورژن ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں نادرا اور سیلولر موبائل آپریٹرز کے درمیان نئے بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم میں آسانی سے منتقلی کے بعد معاہدے پر دستخط کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی۔
Press Release: Telecom industry has started issuing SIMs through an enhanced version of Biometric Verification System (BVS) called Multi Finger Biometric Verification System (#MBVS). pic.twitter.com/HFqDFkPEvk
— PTA (@PTAofficialpk) December 23, 2022
ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیقی نظام کو ٹیلی کام کمپنیاں نئی سم جاری کرنے سے پہلے صارفین کی شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کریں گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، سیل چینلز پر دستیاب بی وی ایس ڈیوائسز کو نادرا اور سی ایم اوز کے ذریعے نئے سسٹم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔