-انھوں نے اس سے پہلے بھی کراچی کے شہریوں اور تاجروں کے بارے میں نازیبا جملے کسے تھے جن پر ان کی سوشل میڈیا پر خوب کلاس ہوئی تھی -سندھ سرکار کی سیاسی پولیس کے افسران بھی اپنی ذات میں شہنشاہ ہیں ان کے بیانت سن کر پاکستانی دنگ رہ جاتے ہیں -سندھ میں گزشتہ 8 ماہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں بے حد اضافہ ہوا اور ڈاکوؤں نے کئی افراد کو تشدد کے ساتھ ساتھ گولیوں کا نشانہ بھی بنا ڈالا جس کا تدارک کرنے اور حل نکالنے کی بجائے آے آئی جی نے شہریوں کو عجیب مشورہ دے دیا-
کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کو انوکھا مشورہ دیدیا ، کہا کہ برائے مہربانی ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں pic.twitter.com/yzwQfvRO4h
— RP NEWS HD (@RPNEWSHD1) December 16, 2022
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر واویلا کرتے ہیں، سنسنی پھیلاتے ہیں۔
تفصیلات جانیے: https://t.co/OdGJkOE4Hj#DailyJang pic.twitter.com/IxIRn1NYj6
— Daily Jang (@jang_akhbar) September 16, 2022
کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کو انوکھا مشورہ دیدیا ، کہا کہ برائے مہربانی ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں-یعنی جو جمع پونجی آپ کے پاس ہے وہ ڈاکؤؤں کی امانت سمجھ کر ان کے حوالے کردیں – کراچی پولیس چیف کے مطابق ملک میں بڑھتی بیروزگاری اور غربت کے باعث سٹریٹ کرائمز میں اضافے ہوا ہے ، لیکن انھوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ پاکستان میں غربت،مہنگائی اور بےروزگاری بڑھانے میں سب سے زیدہ کردار کس کا ہے اور سندھ کی معاشی بدحالی کا ذمہ دار کون ہے ۔