مبشر لقمان جو اپنے سخت جملوں اور جارحانہ رویوں کے سبب اکثر خود کو مشکل میں ڈالتے رہتے ہیں ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئے اس بار ان کو عدالت کی جناب سے مصیبت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے -مبشر لقمان نے 2018 تک نون لیگ پر سینکڑوں پروگرام کیے اور ان کی خوب پگڑیاں اچھالی تھیں اسی میں انھوں نے دیانیال عزیز کے والد پر بھی ازام تراشی کیتھی جس پر ان کے خلاف ہتک عزت کامقدمہ قائم کیا گیا تھا -آج اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
ہتک عزت کیس، مبشر لقمان کو 2 سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی #MubasharLuqman https://t.co/JLws4jALUD pic.twitter.com/udRHUvyOv8
— Dunya News (@DunyaNews) December 16, 2022
لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز کے ہتک عزت دعویٰ کیس میں عدالت نے مبشر لقمان کو 2 سال قید و جرمانہ کی سزا سنا دی، جھوٹے الزامات لگانے والے صحافی کی ضمانت بھی منظور #MubashirLuqmanhttps://t.co/KxsCmGdFAe
— Siasat.pk (@siasatpk) December 16, 2022
وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا جس میں آج قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔