آج عمران خان پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بارے میں لاہور کے لبرٹی چوک میں ایک اہم اعللان کرنے جارہے ہیں کہا جارہا ہے کہ اس اعلان کے بعد سیاست کا رخ تبدیل ہوجائے گا -وفاقی حکومت بالکل نہیں چاہتی کہ اس طرح کا ماحول پیدا ہو اسی سلسلے میں اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے

،اجلاس میں عطا تارڑ، جاوید لطیف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، سعد رفیق اور دیگر رہنما شریک ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، ن لیگ نے سپیکر سبطین خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیاہے

 

،مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی تیاری شروع کردی۔لیگی رہنما طاہر سندھو نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی درخواست پر ایم پی ایز سے دستخط کرائے جا رہے ہیں ، جب حکم ملے گا تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرا دی جائے گی ۔تاہم ابھی یہ علم نہیں ہوسکا کہ عمران خان کا اعلان کیا ہوگا اور وہ امبلیاں توڑنے کی کون سی تاریخ دیتے ہیں اور اس پر وزیراعلیٰ کس ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں –