پاکستان میں2008 سے جو مہنگائی کا سیلاب آنا شروع ہوا تھا وہ 14 سال گزرنے کے بعد بھی اس میں کمی نہ آسکی بلکہ اسمیں اضافہ ہی ہوتا گیا اس کی ایک بڑی وجہ وہ بیرونی قرضے تھے جن کو اتارنے پر کسی نے توجہ نہ دی اور اب یہ حالت ہوگئی ہے کہ کوئی ملک پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ وہ ممالک جانتے ہیں کہ انھوں نے ہمارا پیسہ واپس نہیں کرنا –
#فاشسٹ_حکومت_معاشی_تباہی بیروزگاری مہنگائی عروج پر عوام بدحال pic.twitter.com/E6RNHcn9gd
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) December 13, 2022
اس پر صحافی حضرات نے آواز اٹھانا ہوتی ہے مگر ان میں سے زیادہ تعداد بدقسمتی سے ان لفافہ صحافیوں کی ہے جو مختلف ادوار میں حکومت سے تحائف ،پلاٹ اور پیسے لیتے رہے مگر کپتان کے خلاف اس لیے بولتے تھےکہ وہ انہیں ایک پیسہ نہیں دیتا تھا انہیں وزیراعظم میں ضیافتیں نہیں دیتا تھا مفت میں حج اور عمرے نہیں کرواتا تھا اور نہ ہی بیرون ملک دوروں پر لے جاکر دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹہراتا تھا -بعض کو یہ خطرہ ہے کہ ان کے راز سیاست دانوں کے پاس ہیں او ر کئی کی تو ویڈیوز بھی ہونگی -ا
عاصمہ صاحبہ کی گاڑی غالباًاب پیٹرول پرنہیں، پانی پرچلتی ہے،کیونکہ جب مہنگےعالمی ریٹس کےباوجوداکتوبر 2021 میں 137کا پیٹرول تھا تب عاصمہ صاحبہ کو عوامی غیض و غضب کی فکر ہوتی تھی،اب 225 روپےپرخاموشی۔9.2فیصد مہنگائی “سونامی” تھی، 26 فیصد مہنگائی جمہوریت کا حسن! #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/xzRjUYfYMa
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) December 12, 2022
نہیں ڈر ہےکہ کہیں ان کے کیسز بھی عدالت میں نہ کھل جائیں یہی وجہ ہے کہ اتنی مہنگائی ہونے پر بھی ان کے لب بند ہیں اور انھوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے –
کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا ہوا ہے ۔ آٹا ، مرغی ، گوشت ،انڈے ، دالیں، سبزی پھل ہر چیز مہنگی ہوئی جن میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے تک ، زندہ مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو تک اور انڈے 100 فی درجن تک مہنگے ہوئے ہیں۔ چاول 40 روپے ، دال مسور اور دال مونگ 90 روپے جبکہ دال ماش 125 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی -ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 395 روپے ، تازہ دودھ 60 روپے فی لیٹر ، دہی 60 رہی فی کلو ، گائے کا گوشت 100 روپے چھوٹا گوشت مٹن 400 روپے تک مہنگا ہوا ہے،
آج شدید مہنگائی ہے لیکن میڈیا چینلز اور صحافی برادری چپ ہے-@ImranKhanPTI pic.twitter.com/shMy5MtKO2
— PTI (@PTIofficial) December 11, 2022
سبزی کی قیمتیں گوشت کے برابر ہوگئیں – ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے ، پیاز کی قیمت میں 210 روپے ، آلو کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے ایک مرتبہ لیموں کی قیمت ماہ رمضان میں ہزار روپے کلو تک بھی گئی ۔