پاکستان میں چند صحافی ایسے ہیں جو کھل کر عمران خان کی حمائیت کرتے ہیں اور ان کی بات کو سچ مانتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ صرف کپتان ہی اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی ڈوبتی نیا کو بھنور سے نکال سکتا ہے ان میں عمران ریاض سر فہرست ہیں اس کے علاوہ رانا عظیم سمیع ابراہیم صابر شاکر اور کئی ایسے سینئر صحافی ہیں جو نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر کپتان کے فیصلوں کی حمایت اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں ان ہی میں سے ایک نام آفتاب اقبال کا بھی ہے انھوں نے اپنے پروگراموں اور ٹویٹس میں حکومت پر اتنی تنقید کی کہ پیمرا نے ان کا پروگرام ہی بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا –
آفتاب اقبال کی سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات #Airpoint pic.twitter.com/454ZSixNpd
— Air Point (@Airpoint01) December 11, 2022
پیمرا نے معروف صحافی آفتاب اقبال کے ٹی وی شو پر پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنا شو آف ایئر کیے جانے پر آفتاب اقبال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ”پیمرا حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے جو منصفانہ تنقید بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ میرا طنز و مزاح پر مبنی پروگرام بھی آف ایئر کر دیا گیا ہے۔ “
ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں یا موسولینی کے فاشسٹ اٹلی میں؟ آفتاب اقبال@aftabiqbal1 #Pemra https://t.co/lBpPUSXZlw pic.twitter.com/Wa4dqlQI7y
— Siasat.pk (@siasatpk) December 9, 2022
آفتاب اقبال اپنی ٹویٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ”کیا یہ واقعی جمہوریت ہے یا مسولینی کے فاشسٹ اٹلی سے بھی بدتر ہے۔ میں اس غیرقانونی اقدام کو ہر فورم پر چیلنج کروں گا۔“رپورٹ کے مطابق پیمرا کی طرف سے شو آف ایئر کیے جانے کی تاحال کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔