عمران خان نے 26 مئی کو راولپمڈی جلسے میں اسمبلیں توڑنے کی دھمکی دی تو ساری سیاست کا محور یہ بات بن گئی کہ خان کب اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور اگر وہ وزیراعلیٰ کو ایسا کرنے کا کہتے ہیں تو کیا پرویز الہی اسمبلی توڑ دیں گے تو اس کا جواب ہے کہ پرویز الہی اس وقت اسمبلی توڑیں گے جب ان کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گرین سگنل ملے گا کہ ” کر گزرو
پنجاب کے وزیرِ آب پاشی ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے، اگر وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو ہم اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔https://t.co/I2s0xrsfGW#DailyJang
— Daily Jang (@jang_akhbar) December 11, 2022
ان دنوں ملکی سیاست کا محور پھر میڈیا ر پر چلنے والی خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب فوری اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ بجٹ پیش کرنے کے بعد اسمبلی تحلیل کی جائے ، جبکہ پی ٹی آئی فوراً اسمبلی کی تحلیل چاہتی ہے، ایسے میں پنجاب کابینہ میں شامل وزیرِ آب پاشی ہاشم ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وپنجابپرویز الٰہی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت پر عمل نہ کیا تو پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کی جانب سے ہدایت ملتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کر دیں گے اور وہ خود کئی بار ٹی وی پر بھی اس بات کا عہد کرچکے ہیں کہ جب عمرا ن خان کہیں گے وہ 2 منٹ بھی نہیں لگائیں گے اور اسمبلی توڑ دیں
صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر اور سردار محسن خان لغاری کی پریس کانفرنس@ColhashimDogar pic.twitter.com/JxPM7dDDhy
— Team Col Hashim Dogar (@AbdullahArshada) December 11, 2022
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اور اگر وہ عمران خان کی ہدایت پر عمل نہیں کرتے تو پی ٹی آئی کے تمام 178 ارکان صوبائی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے ایسا ہوا تو جو پرویز الٰہی کی حکومت کا خود بخود خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ سپیکر سبطین خان ان ارکان اسمبلی کے استعفے فورا منظور کرلیں گے ۔