کل مسلم لیگ کے راہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف عنقریب پاکستان آرہے ہیں اس پر سابق وزیرقانون اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سید تسنیم حسین کے نواز شریف پر ارشد شریف کو مارنے کے احکامات بارے بیان دینے اور عدالت جانے کی حامی بھرنے کے بعد میاں صاحب کا پاکستان آنا ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ لندن میں ایک فرد جو نواز شریف کے بہت قریب رہا اس نے دستاویزی بیان دے دیا ہے اور اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی۔
نواز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے اعتزاز احسن نے بڑ ادعویٰ کر دیا https://t.co/Q1O6uZhLa3
— Start pakistani (@PakistaniStart) December 7, 2022
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کروائے، جب کہ اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے وہ جب اسمبلیاں توڑیں گے ان پر دوبارہ انتخابات ہونگے اس عمل کو کوئی نہیں روک سکت ا انھوں نے عمران خان کی پاکیسیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز اور فالورز کو تھکا چکے ہیں، انہیں آرام کروانا چاہیے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔