سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے گزشتہ 5 سالوں میں مثالی فیصلے دیے ہیں اور اسی ادارے کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کا خاتمہ ہوا سپریم کورٹ نے بڑے بڑے مگر مچھوں کو نکیل ڈالی اور بڑے بڑے کرپٹ افسران کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینکا -اور اب بھی یہ نیب اور الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلوں کو کالعدم قرار دے رہی ہے جس سے ملزمان کو ناجائز تحفظ ملنے کا احتمال ہوتا ہو اسی سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کیس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا۔
سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنیکا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار https://t.co/ARnjpOb3Np
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 24, 2022
سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے قبل آگاہ کرنے کافیصلہ کالعدم https://t.co/OWhMZeLL3r#dailyqudrat #qudratnews #superemcourt #hamzashahbaz @HamzaSS @pmln_org pic.twitter.com/ZzS9HQrU45
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) November 24, 2022
سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی سپریم کورٹ نے کہاکہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں،گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔اب حمزہ شہباز کو کسی بھی وقت دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے –