�پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر جو بلاول بھٹو کے ترجمان بھی رہے آج انھوں نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ان کی سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں تھی جس پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر پیپلز پارٹی کی غلط پالیسیوں پر کھل کی تنقید کرتے تھے جس پر

پارٹی قیادت ان سے خفا رہتی تھی اس کا اظہار انھوں نے آج اپنے ٹویٹر پیغام میں کھل کر کیا اور اپنے استعفےکا ذمہ دار پارٹی قیادت کو قرار دیا-مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کے مسئلے پر بھی آواز اٹھائی تھی جو پارٹی قیادت کو ناگوار گزری تھی –
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ ان کی آج پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی جس نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔اس پر میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

مصظفیٰ نواز کھوکھر نے نہایت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرکے ذاتی حیثیت میں اپنا استعفیٰ سینیٹ کے چئیر مین کے حوالے کردیں گے ۔