پاکستان آرمی کے سپہ سالار کاایک اہم بیان سامنے آگیا قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق عوام کو بتایا کہ وہ 30 نومبر 2022 کو اپنے عہدے سے ریٹائیر ہوجائیں گے اور ان کا ایکسٹینشن لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے –
اِدھر عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آیا اور ساتھ ہی ٹی وی چینلز نے خبر چلانا شروع کر دی کہ آرمی چیف نے 5 ہفتوں کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ “فوج سیاست میں حصہ نہیں لے گی”
🤔#imrankhanPTI pic.twitter.com/2p9V24IBOl
— Abid Iqbal (@AbidBboy) October 21, 2022
ایک نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ میں پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہو رہاہوں اور ایکسٹینشن نہیں لوں گا، پاک فوج پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔
راولپنڈی: آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان، ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا، فوج اب سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ pic.twitter.com/iTN0bZzL4n
— SwatTIMES (@MobileNEWS1) October 21, 2022
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سنایا ہے ۔اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے -اور اس فیصلے کے خلاف ایک اپیل اج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی جارہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہائی کورٹ اس فیصلے پر کیا ردعمل دیتی ہے ؟