چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت ہے مگر یہ ہمیسہ فٹنس کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں اور ان کی فیلڈنگ بھی بہت ناقص ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کو فٹ نس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے محنت کروائی جارہی ہے مگر وزن زیادہ ہونے کے سبب ان کو مسائل رہیںگے
پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی
تفصیل: https://t.co/ffvxgfXSat#NewZealand @babarazam258 #BabarAzam #Pakistan #PakistanCricket @TheRealPCB @TheRealPCBMedia pic.twitter.com/Y3ML5zxdXl
— Waqtnews (@Waqtnewstv) October 4, 2022
سہ ملکی پاکستان؛ نیوزی لینڈ،اور بنگلہ دیش کی کرکٹ سیریز شیڈول 🏏🇵🇰❤ pic.twitter.com/bTciRJ2zy0
— Aamir Iqbal💉🕯 (@Aamir_Iqbal_007) October 3, 2022
ان دونوں کی فٹنس پر گزشتہ 2 سال سے بات چل رہی ہے لیکن ان کو فٹنس کے حوالے سے بات سمجھ نہیں آرہی ، چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بطور سلیکٹر مجھے شرجیل خان ، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے اگر اس کو فولو نہ کیا تو یہ پوری ٹیم کو ڈسٹرب کرسکتا ہے,ان کا کہنا تھاکہ اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے فٹنس اور فیلڈنگ کے لیے اوکے کا سائن دے دیا جائے تو مجھے ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
چیف سلیکٹر آپ کی مہربانی کے شان مسعود کو موقع دیا لیکن اب آپ کی مہربانی شان مسعود کو واپس انگلینڈ بھیج دو تاکہ وہ کاؤنٹی کھیل کر پیسے کما سکے☺️
اور خوشدل کو بھی برائے مہربانی ڈومیسٹک میں بھیج دو تاکہ نوجوان بولرز کی دھلائی کر کے خوش ہو سکے ۔ اعظم خان اور شرجیل کو واپس لاو pic.twitter.com/VVDu9xVfXs
— WASEEM (@Mwaseem61866550) October 3, 2022
مگر انھوں نے محمد عامر اور عمادوسیم کے حوالے سے بات نہیں کی مگر جب ورلڈ کپ ختم ہوگا اور اگر پاکستان کا مڈل آرڈر اسی طرح کھیلا جیسے آجکل کھیل رہا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری سیلیکٹر محمد وسیم پر آئے گی جس کا امکان بہت زیادہ ہے