دنیا بھر میں آج (جمعہ) ترجمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس سال اس دن کا تھیم “رکاوٹوں کے بغیر دنیا” ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد زبان کے ماہرین کے کام کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو قوموں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Image Source: Roznama Dunya
بلاشبہ ترجمہ ایک ایسا فن ہے کہ جس کے ذریعے کئی تہذیبوں کا علم ایک سے دوسری جگہ پہنچا ہے.
دنیا میں بہت بڑے بڑے مترجم گزرے ہیں جنہوں نے لاطینی سے عربی میں اور عربی سے فارسی اور فارسی سے دیگر زبانوں میں علم کو ترجمہ کیا ہے.
صرف عربی و فارسی نہیں بلکہ دنیا کی کتنی ہی زبانوں میں یہ کام آج بھی ہو رہا ہے.
آج بھی بہت سے ادیب یہ کام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں ایسے فنکاروں کو سراہا جا رہا ہے.