پاکستان ٹیم میں کھیلنے والے نسیم شاہ کرونا وبا کا شکار ہوگئے -بیماری کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریر کیا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
نسیم شاہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں
نسیم شاہ کی طبعیت اب قدرے بہتر ہے
وہ ہوٹل میں تمام کوویڈ 19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے
وہ سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں pic.twitter.com/ZJUvAFSx45
— Zeeshan Qayyum ☄️ (@XeeshanQayyum) September 29, 2022
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ شکر ہے اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے انداز سے میری صحت بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی۔‘