پاکستان میں اس وقت سیاسی درجہ حرارت کتنا بڑھ گیا ہے اس کا ندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ وفاقی ھکومت ہو یا سندھ کی صوبائی ھکومت عمران خان کے عوام میں بکنے والے بیانیے سے اتنی پریشان ہوگئی ہے کہ انھوں نے گراؤنڈ کے باہر قیدیوں کی وینز بھی منگوالی ہیں مگر یہ زیادہ تشویش ناک بات ہے کیونکہ اب یہ خبر میچ شورع ہونے سے قبل ہی اخباروں میں چھپے کی اور میڈیا پر چلے گی تو زیادہ دنیا کو پتہ چلے گا کہ کہ خان کی مقبولیت پاکستان میں کتنی برھ گئی ہے اور ھکومت پر دنیا بھر میہن اس ردعمل پر تنقید کی جائے گی

 

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتلم سیریز کے دوسرے میچ کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں، اس موقع پر عوام کو سٹیڈیم لے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے قیدیوں کو لے جانے والی 5 گاڑیوں کو نیشنل سٹیڈیم طلب کیا گیا ہے ۔

سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ کے دوران اندیشہ ہے کہ تماشائی پی ٹی آئی کے ھق میں اور پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف مل کر باآواز بلند نعرے لگائیں گے اس لیے ممکنہ طور پر ہلڑ بازی، دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنے والے ان شائقین کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی تیاریاں کی گئی ہیں، بغیر ٹکٹ نیشنل سٹیڈیم تک پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ کے اختتام تک جیل کی گاڑی میں مہمان خصوصی بنا کر قید رکھا جائے گا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بگاڑنے والوں کو بھی جیل کی گاڑیوں میں قید کر لیا جائے گا اور وہ عدالتوں سے ضمانت لے کر ہی باہر آسکیں گے ۔