کل پاک آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر جو سیلابی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مشن پر تھا -جس میں میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے جبکہ ہیلی کاپٹر عملے میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے -اب اطلاعات معصول ہوئی ہیں کہ اس ہیلی کاپٹر کا تباہ حال ملبہ مل گیا ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی افسران جام شہادت نوش کرگئے ہیں
آرمی ایوی ایشن کے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔ڈی آئی جی کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دور موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ پر مل گیا ۔
ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا