بھارت کی مشہور ٹی وی سیریل “ساس بھی کبھی بہو تھی” اور ” نچ بلیے سیزن2 ” میں کام کرکے برصغیر میں اپنی پہچان بنانے والے مزاحیہ اداکار راسک دیو گردوں کی بیماری کے سبب وفات پاگئے
65 سالہ اداکار راسک دیو گزشتہ 2 برس سے ڈائلیسز پر تھے تاہم گزشتہ رات وہ گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔راسک دیو معروف بھارتی اداکارہ کیتکی دیو کے شوہر تھے جنہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔