الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 19 نومنتخب ارکان کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے پی پی 7 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر ان میں شامل نہیں ۔ پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے ، درخواست پر کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس کے باعث حلقہ پی پی 7 کے فاتح امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔آج الیکش کمیشن نے ایک بار پھر مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی
تاہم یہاں سے کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد ابی حلف نہ اٹھانے کے سبب کل وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوا تھا ، جس میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 سیٹیں جیتیں ،جبکہ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 4 سیٹوں پر کامیابی ملی مگر پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 7 کی نشست کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی جو زیر سماعت ہے