لاہور کے مختلف علاقوں میں بدہ کے بعد جمعرات کو بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی لہر اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔
لاہور کے گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم بارش کا پانی سڑکوں پر بھی جمع ہوگیا اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث جی ٹی روڈ سمیت اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔
دوسری جانب راولپندی اسلام آباد میں بارش جم کر برسی اور اب جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی بارش جاری ہے۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ متعلقہ محکموں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔