جوں جوں ضمنی انتخابات کی تاریخ قریب آتی چلی جارہی ہے عمران خان کا لہجہ تلخ ہوتا جارہا ہے کیونکہ ان کے جلسوں میں عوام کی شمولیت واضح بتا رہی ہے کہ عوام کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف ہے
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ 30 سال بعد پی ٹی آئی کے جلسے نون لیگ سے بہت بڑے ہورہے ہیں جبکہ نون لیگ خان کے مقابلے میں کہیں نظر نہیں آرہی اور پہلی بار مختلف سروے بھی یہی بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی13 سے 15 سیٹیں جیتنے جارہی ہے
دوسری جانب خان صاحب کو یہ خوف یا اطلاع ہے کہ بہت سی نامعلوم قوتیں نون لیگ کو یہ ضمنی الیکشن جتانے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں اسی لیے پہلے وہ لاہور میں بیٹھے مسٹر ایکس اور اب ملتان میں موجود مسٹر وائی کا تزکرہ کررہے ہیں اور اگر الیکشن کے نتائج خان کی توقعات کے برخلاف ائے تو وہ ان سب افراد کے نام عوام کو بتا دیں گے
کیونکہ خان صاحب صرف ضمنی انتخاب کے نتائج کا انتظا ر کررہے ہیں ہوسکتا ہے کہ وہ اس کے بعد کوئی انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کردیں جس کا اشارہ شیخ رشید نے بھی دیا ہے