پاکستان میں چینی کی قلت پیدا نہ ہوسکے اور اس کی قیمت میں بھی اضافہ نہ ہو اس کا سد باب کرنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے چینی بیرون ملک بھجوانے پر پابندی عائیدکردی -وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں اور چینی کے اسٹاک کو مستحکم رکھنے کے لیے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا۔
ٹویٹر پر جاتے ہوئے، وزیر اعظم نے سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض میں غفلت برتنے کی صورت میں اہلکاروں کے لیے “زیرو ٹالرینس” ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے کیے گئے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں ملکی مانگ کو دیکھتے ہوئے، میں نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی حکم دے دیا ہے۔ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اب دیکھتے ہیں شہباز شریف اپنی اس کاوش میں کتنا کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان مافیا کو کنٹرول کرنے میںناکام رہا ہے اور یہ مافیاز اشیاء کی مصنوعی قلت کرکے یا بیرون ملک چیزیں بھیج کر پاکستانیوں کے لیے سخت پریشانیاں پیدا کرتے رہے ہیں جس کی حالیہ مثالپاکستان میںڈیزل کی شارٹج تھی جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی قطاروں میں لگ کر مہنگا ڈیزل خریدنے پر مجبور ہوئے تھے عمران خان کے دور حکومت میں بھی بار بار یہی مافیاز گمدم ،آٹے ،چینی ،پھل اور سبزی کی مصنوعی قلت کے ذریعے ان کی حکومت کو سخت پریشان کرتے رہے ہیں ۔