پی ٹی آئی کے رہنما اور فیصل آباد سے منتخب ہونے والے ایم این اے فرخ حبیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان لاہور میں عوامی جلسے میں اپنے سابقہ سرپرائز سے بڑا سرپرائز دیں گے۔ پریس سے گفتگو کرتے ہوئےفرخ حبیب نے اعلان کیا کہ عمران خان 21 اپریل کو لاہور میں “عوام کو بڑی کال” دیں گے -فرخ حبیب کا دعویٰ ہے کہ “یہ خان کا اعلان ایک سرپرائز پلس ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی آج (13 اپریل) سے پشاور میں ایک بڑے جلسے سے اپنی عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔ جس کے بعد 16 اپریل کو کراچی اور پھر 21 اپریل کو لاہور میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی بعد کی تاریخ میں خواتین، وکلاء اور سوشل میڈیا کارکنوں کے لیے کنونشن منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔حبیب نے کہا، ہم امپورٹڈ وزیراعظم کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ درآمد شدہ حکومت قابل قبول نہیں ہے اس لیے ہم اس حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ عمران خان کی پی ٹی آئی ن ، شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے اور خان کو عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرف کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے انکار کر دیاتھا اور پھر اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا تھا ۔
پی ٹی آئی یہ بھی مطالبہ کر رہی ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اس وقت ہوا کا رخ زوروشور سے ان کی جانب مڑ گیا ہے اسلیے وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ میدان مار لیں گے ۔