اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف جاری سماعت کے دوران اچانک ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور آج مسلسل پانچویں روز بھی سماعت جاری رہنے کے باعث اضافی سکیورٹی اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں پولیس نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جبکہ وفاقی پولیس کے افسران بھی عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی سیکیورٹی ڈاکٹر خرم بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ عدالت عظمیٰ پہنچ گئے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے متنازعہ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بعد سیاسی بحران کا نوٹس لیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔