پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے شکست دے کر سب سے بڑاٹارگٹ چیز کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 ویں اوور میں4 وکٹوں پر حاصل کیا -کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 349 رنز کا ہدف 49ویں اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 118 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت ہوئی، فخر زمان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 97 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بابر اعظم نے 114 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، محمد رضوان 23 رنز بناسکے۔ خوشدل شاہ 27 اور افتخار احمد 11 رنز بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا اور ناٹ آؤٹ واپس آئے
کپتان بابر اعظم نے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لئے ۔گزشتہ روز ٹاپ آرڈر پر بلے بازی کیلئے آنے والے بابر اعظم نے 114 رنز کی اننگز کھیلی ،بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں سکور کیں ۔اس سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے دو، دو سنچریاں سکور کی
اسکے ساتھ ہی پاکستان نے ٹاپ ٹین ورلڈ چیز میں ابھی جگہ بنا لی