سب میرین کیبل میں خرابی نے پورے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر اور نوجوانوں کے چہروں کو افسردہ کردیا کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کسی طور بھی کمپیوٹر اور موبائل کے کیڑوں کو ہضم نہیں ہوتی
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساحل سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹرانس ورلڈ 1 کیبل میں خرابی پیدا ہوئی۔ کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ ٹرانس ورلڈ 1 سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی پیدا ہو جانے کی وجہ سے پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے جو کئی گھنٹے تک پاکستانیوں کو نشریات سے محروم رکھ سکتا ہے ۔
پی ٹی اے نےمزید کہا کہ ، “ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں پیر کی شام 6 بجے کے قریب کیبل کٹ جانے کی اطلاع ملی، اس خرابی کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں ٹرانس ورلڈ بینڈوتھ کے صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروسز میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔” کنسورشیم اثرات کو کم کرنے کے لیے ایڈہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کر رہا ہے۔ خرابی کی صحیح جگہ اور بحالی کے متوقع وقت کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں، اس نے مزید کہا۔