بھارت کے علاقے اڈیسہ میں ایک بڑا نوسر باز دھرلیا گیا اس کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ اس66 سالہ بیبھو پرکاش سوین نے 27 نوجوان خواتین کو شادی کے سہانے خواب دکھائے اور ان کو شادی کے بندھن میں باندھ لیا ۔ اوڈیسہ کے سب سے بڑے دھوکے باز،اطلاعات کے مطابق سوین نے مبینہ طور پر ملک بھر کی دس ریاستوں میں کم از کم 27 خواتین سے شادیاں کیں، 128 جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 13 بینکوں کو دھوکہ دیا اور ایم بی بی ایس کورسز میں جھوٹی نشستوں کا وعدہ کرکے لوگوں کو دھوکہ دیا۔
اس دھوکہ باز کی تلاش اس وقت شروع ہوئی جب مئی 2021 میں اس کی ایک بیوی نے شکایت درج کروائی۔ اسے فوری طور پر بھونیشور میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ایک وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی کون اسکیم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کی قابلیت پر، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنجیو ستپاتھی نے کہا، ہمیں یہ بھی یقین نہیں ہے کہ آیا اس نے صرف میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔ لیکن اتنی کم تعلیم کے باوجود مشکوک ان ذہین یا مجبور ان خواتین کا شکار کیا جو سلامتی اور محبت کی تلاش میں ہیں۔
سوین نے ازدواجی سائٹس کے ذریعے اپنے شکار کا انتخاب کیا۔ آج تک اس نے 27 خواتین سے شادیاں کیں لیکن پولیس رپورٹس کے مطابق اس کی فون ہسٹری بتاتی ہے کہ وہ 70 سے 75 مزید خواتین سے بات چیت کر رہا تھا اور آنے والے سالوں میں ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے اور اپھر انہیں سہانے سپنے دکھا کر لوٹنے کا پروگرام بنا رہا تھا ۔