اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جو یوای ٹی کے نام سے مشہور ہے اس کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت نے یونورسٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ جاری کیا، یہ بینک کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا۔
انجینئرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے پاکستان کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان نے انسٹی ٹیوٹ کی یاد میں 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
یونیورسٹی کا سفر 1921 میں شروع ہوا اور یہ لاہور کے قدیم ترین گرینڈ ٹرنک (جی ٹی) روڈ پر واقع ہے۔
سکہ سلور کلر کے ساتھ گول شکل میں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر ہے اور اس کا وزن تقریباً 13.5 گرام ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ اس میں کپرو نکیٹ دھاتی مواد 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل ہے۔
اس سے قبل علامہ اقبال، قائداعظم اور عبدالستار ایدھی کے سکے بھی حکومت پاکستان رائج کر چکی ہے