یاسر حسین اور عائشہ عمر کی انتہائی متوقع سیریل کلر فلم دی ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال سیریل کلر اس ماہ ریلیز نہیں ہو رہی۔فلم کا ٹریلر 8 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس کا بہت زیادہ انتظار تھا۔ یاسر حسین پاکستان کے سب سے مشہور سیریل کلر جاوید اقبال کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس نے 1999 میں لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو قتل کیا تھا۔ وہ اپنے جرائم کی تفصیلات ثبوتوں کے ساتھ حکام تک پہنچانے کے لیے بدنام تھا، جس میں متاثرین کے کپڑے اور تصاویر بھی شامل تھیں۔
ٹریلر کا آغاز ایک ہتھکڑی والے جاوید اقبال کے ساتھ ہوتا ہے جو عدالت کی طرف چل رہا ہے جب وہ پنجابی میں اپنے گھناؤنے منصوبوں کو بیان کر رہا ہے۔ عائشہ عمر ایک سخت پولیس افسر کے طور پر نظر آتی ہے جو لاہور کی بھری گلیوں میں ہونے والے جرائم ،قتل اور سیل میں جاوید اقبال کو مارنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ فلم ہدایت کار ابو علیحہ کی اپنی کتاب ککڑی پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق، فلم کا جاوید کے کردار سے اس کے جرائم سے زیادہ تعلق ہے اور اس لیے اسے حساسیت اور محتاط توازن کی ضرورت ہے۔
یاسر حسین کی پہلی جھلک فلم کے اعلان کے چند دن بعد اور عائشہ عمر کی ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی شوٹنگ نومبر میں مکمل ہوئی تھی اور فلم 24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی۔تاہم ہدایت کار ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ریلیز اگلے سال جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ریلیز میں تاخیر کی وجہ سینما مالکان ہیں جن کی ترجیح اس وقت ہالی ووڈ فلمیں (اسپائیڈر مین: نو وے ہوم) ہیں کیونکہ وہ زیادہ تعداد میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں اورکرونا وبا کے دوران فلم ریلیز نہ ہونے کے نقصانات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
علیحہ نے تصدیق کی کہ فلم کے دوسرے حصے کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی۔ وہ ککڑی کا پارٹ سیکنڈ 15، جنوری کو جاری کر رہے ہیں۔
پہلے حصے میں اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دوسرے میں دیا جائے گا ان کا خیال ہے کہ یہ فلم پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تقدیر بدل دے گی اور مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دے گی