کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جمعرات کو خفیہ اطلاع پر کراچی کی بندرگاہ پر چھاپہ مار کر 96 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات تولیوں میں چھپائی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات ایک برآمد کنندہ کے نام پر بک کی گئی ہیں جس کی شناخت کارگو آئی بی ٹریڈر کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگو اونٹاریو، کینیڈا بھیجا جا رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ تمام مشتبہ سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تیرہ 13 اکتوبر کو اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔
اے این ایف حکام کے مطابق جب ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس سے بیگ کے نیچے چھپائی گئی چار کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔
مسافر نجی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جا رہا تھا۔ اے این ایف نے بتایا کہ بعد میں اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر بھیج دیا گیا۔
اس دوران ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔