کل 9مئی کے روز حکومت اور پی تی ائی نے اپنے اپنے طریقے سے دن گزارا -حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف پروگرام منعقد کیے گئے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے کارکنوں کی شہادت گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی جاتی رہی -پی ٹی آئی کا سب سے بڑا اجتماع ڈی ائی خان میں ہوا جہان وزیراعلیٰ کے پی کے نے خطاب کیا – وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگاتو عوام وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کےساتھ لڑنا چاہتے ہیں بلکہ ہمارا مقصد ملک کی خوشحالی اور ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج ، پولیس ، عدلیہ اور عوام ہمارے ہیں ہم ایک بار پھر فوج کو ایک میز پر بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دیتے ہیں ہمارے مقدمات عدالتوں میں چلائیں اگر ہم قصور وار ثابت ہوئے تو میں سب سے پہلے معافی مانگوں گا ، ہم نے حکومت میں سب کومعاف کر دیا ہے، 8 اضلاع میں میرے اوپر جعلی پرچے کاٹے گئے۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر راج کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اگر آپ نے گورنر راج لگا بھی لیا تو عوام وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے ،اور یہاں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج چلتاہے۔لگتا یہی ہے کہ اگر دانشمندانہ فیصلے جلد نہ کیے گئے تو پھر ،غربت ،بے روزگاری مہنگائی سے ستائی عوام ہی ان سب کو سبق سکھانے کئلیے سڑکوں پر نکلے گی اور اپنے فیصلے سنائے گی خدا کرے کہ ہمیں کبھی وہ منحوس دن نہ دیکھنا پڑے -اور یہ سب وہ فیصلے کرلیں جو ملک اور عوام کے لیے بہتر ہیں –