ہندو افسانوں کے مطابق ایودھیا کے شہزادے بھگوان رام دیوالی کے موقع پر اپنی بیوی ماتا سیتا اور بھائی لکشمن کے ساتھ گھر واپس آئے۔ وہ 14 سال جلاوطنی میں گزارنے اور لنکا کے بادشاہ راون کو شکست دینے کے بعد واپس ایودھیا آئے۔ ایودھیا کے لوگوں نے ان کی واپسی کا جشن بڑے جوش و خروش سے چراغاں اور دیے جلا کر منایا۔
یہ روایت آج تک جاری ہے اور اسے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہےوہ روشنیوں کا تہوار تقریباً یہاں ہے۔ دیوالی، قدیم ہندو تہوار گھروں میں دولت اور خوشحالی کو دعوت دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اس سال دیوالی آج4 نومبر کو منایا جارہا ہے یہ تہوار، پورے ملک میں، پوری شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ سال کا وہ وقت بھی ہوتا ہے جب خاندان ایک دوسرے کی صحبت اور محبت کا جشن منانے کے لیے اکٹھا ہوتا ہے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان۔ شاہ محمود قریشی۔بلاول بھٹو ۔عثمان بزدار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے ہندوؤںاور سکھوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے
دیوالی اندھیرے پر اجالے کی جیت،جہالت پر تعلیم کی جیت اور نامیدی پر امید کی جیت اور غلبے کے لیے منایا جاتا ہے
دیوالی کے روز گھروں کو کو سجایا بھی جاتا ہے اور روشن بھی کیا جاتا ہے تاکہ گھر اور گھر والوں سے غم ، دکھ اور غربت دور رہیں اور وہ گھر شادو آباد اور بستا رہے