یووراج سنگھ جو اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے ہر وقت دوسری ٹیم اور باؤلرز کو خوفزدہ کیے رکھتے تھے
اور جنھوں نے انگلینڈ کے کرس براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے مار کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا تھا
آج کل ذہنی طور سے پریشان ہیں اور التے سیدھے بیانات دیتے رہتے ہیں
کئی ماہ پہلے ان کے ایم ایس دھونی کے بارے میں بھی نازیبا بیانات آئے تھے اور اختلافات کی دھوم تھی
اور یورراج کے والد نے تو دھونی کو مارنے پیٹنے تک کی بات کر ڈالی تھی اور اب یہ خبر آرہی ہے کہ انڈین ٹییؐ کے
سابق ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوزویندر چہل کے خلاف ذاتتیات پر تعصب مہنگا پڑگیا
جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراج سنگھ نے گزشتہ سال انسٹاگرام چیٹ کے دوران
مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی ذات پات پر تبصرے کیے تھے۔
ہریانہ پولیس نے سابق کرکٹر کو ہفتے کے روز گرفتار کیا اور تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
39 اس 39 سالہ کھلاڑی نے اس سے قبل “غیر ارادی تبصرے” کے لیے معافی مانگی تھی
اور کہا تھا کہ جون 2020 میں ان کے سابقہ ساتھی روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام لائیو ویڈیو کے بعد انہیں “غلط فہمی” ہوئی تھی
-جس میں لیگ اسپنر یوزویندر چہل کے بارے میں ان کے تبصرے بڑے پیمانے پر شیئر کیے گئے تھے۔
این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ان کے بیانات پر سوشل میڈیا پر شور برپا ہوگیا ۔
خلج ٹائمز کے مطابق ہانسی ایس پی نکیتا گہلوت کے حوالے سے بتایا گیا
کہ وکیل رجت کلسن کی شکایت کی بنیاد پر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
جون 2020 میں ٹویٹر پر ایک طویل وضاحت پوسٹ میں ، سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا تھا
کہ “اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کے جذبات یا جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو میں معزرت خواۃ ہوں ”
اور مزید کہا کہ ان کی “ہندوستان اور اس کے تمام لوگوں سے محبت لاثانی ہے”۔