پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے ممران پارلیمنٹ صوبائی اسمبلی اس وقت ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ان کا یہ بھی دعوٰی تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کے الیکشن کے وقت بھی انھوں نے ہمارے ساتھ رابطےکیے تھے اور اپنے تعاون کا یقین دلوایا تھا
ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون فیصل آباد میں ایک بڑا سیسی پاور شو کرنے جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان میں بھی جلسہ کیا جائے گا انھوں نے عمران خان کے اس بیان کو بھی ہدف تنقید بنایا جس میں انھوں نے کہا تھا کی ایک ایک کلومیٹر میں 20 ،20 کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا انھوں نے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا
رانا ثنااللہ نے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اعلان نہ کرتی توحکومت کا دھڑن تختہ ہوجاتا مگر ہم اب بھی اپنے اسی موقف پر قائم ہیں انھوں نے عمران خان کے درباروں کے دوروں پر بھی تنقید کی اور انہیں ضعیف العقیدہ قرار دیا
رانا ثنااللہ نے خان کے امریکی چینل کے ڈومور کے بیان کو بھی عمران خان کا فیک پلان قرار دیا اور اسے پلانٹد قرار دیا