محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں حکومت نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کی وجہ سے آج [منگل] صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
صوبائی حکومت نے مذہبی جلوسوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی انتظامات کے حصے کے طور پر پابندی عائد کی ہے۔
حضرت امام حسین علہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کا چہلم ہر سال 20 صفر المظفر کو منایا جاتا ہے۔
پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے خاندانوں ، بزرگ شہریوں ، صحافیوں اور سرکاری افسران کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
سندھ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ سندھ کے آئی جی پی مشتاق احمد مہر اور پاکستان رینجرز (سندھ) کی سفارشات پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کرے گی ، جنہوں نے مذہبی سرگرمیوں ، جیسے چہلم مجالس اور جلوسوں پر حملہ کرنے والے “شرپسندوں” پر تشویش کا اظہار کیا تھا .