دنیا میں طاقت کا مظاہرہ ہر جگہ کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اپنے ملک کی سالمیت کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے دنیائے عالم کو یہ بتانا اور باور کروانا ہے کہ ہم خود کسی سے کم نہیں۔
طاقت کسی دشمن کو یہ باور کروانے کے لیے دکھائی جاتی ہے کہ ایک ملک کسی دوسرے ملک سے کسی طرح کمزور نہیں۔
جس طرح پاکستان بھی اپنے نئے تجربات کی نمائش کرتا ہے اور دشمن کو بتاتا ہے کہ اس ملک کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اسی طرح شمالی کوریا میں بھی جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے اس میزائل کو آزمایا گیا۔
شمالی کوریا نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دکھا دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال شمالی کوریا نے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور کروز میزائل بنایا تھا جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
کروز میزائل سے جاپان کے بیشترعلاقوں کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
کروز میزائل اپنے ہدف کو 1500 کلومیٹر (930 میل) کے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کے این اے کے مطابق کروز میزائل کا تجربہ مستقبل میں ہماری ریاست کی سلامتی اور مخالف قوتوں کے فوجی ہتھکنڈوں پر مضبوطی سے قابو پانے کے لئے ایک موثر ہتھیار کے طور پر ثابت ہوگا۔
جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری کاتسونوبو کاتو نے کہا ہے کہ کروز میزائل کے کامیاب تجربے سے ان کی حکومت فکرمند ہے جس کے لیے وہ امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔امریکی فوج کے مطابق شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ ملک کی فوجی قوت کو مزید مضبوط بنائے گالیکن ساتھ ہی ساتھ ہمسائے ممالک اور عالمی برادری کو اس جوہری قوت سے خطرات لاحق ہیں۔
جنوبی کوریا امریکی ایٹیلی جنس کے ساتھ مل کر اپنے مزائیلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔