پاکستان کے متوقع چئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا -انھوں نے کھلاڑیوں کو میڈیا پر کسی قسم کا بیان دینے سے بھی اجتناب کرنے کا عندیہ دیا -رمیز راجہ نے منگل کو کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ “پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں پر توجہ نہ دیں۔ کرکٹ پر توجہ دیں۔
لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں متوقع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور کھلاڑیوں کے درمیان ایک ملاقات کے دوران ، راجہ نے کھلاڑیوں کو اپنے وژن اور روڈ میپ کے بارے میں بتایا۔عبوری کوچ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بھی ملاقات میں موجود تھے۔رمیز راجہ کو پی سی بی نے عمران خان کی ہدایت پرنامزد کیا اور وہ کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین ہوں گے جو 13 ستمبر کو منتخب ہوں گے۔
سابق کپتان رمیز راجہ کی درخواست پر کھلاڑیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی کل اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔رمیز راجہ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ تھا کہ“ٹیم کو ایک بہترین کرکٹ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ آپ بے خوف کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ جدید کرکٹ کا تقاضا ہے کہ آپ جارحانہ ہوں۔
شروع سے ہی کھیل پر غلبہ حاصل کریں۔ یہ جدید دور کی کرکٹ ہے اور آپ کو اسی کے مطابق کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو نئے کھیل کے مطابق ڈھالنا ہوگا اور یہ مشکل نہیں ہے ، ہم آپ سب کی رہنمائی کے لیے یہاں موجود ہیں۔ ۔سابق کرکٹ نے مزید کہا: “تسلسل دیکھا جائے گا جو آج کی کرکٹ میں بہت اہم ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے ، اب ہمارے پاس وقت ہے: “مجھے اسی اسکواڈ سے بہت زیادہ امیدیں ہیں ، تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں اپنا 100 فیصد دیں تو رزلٹ ضرور حاصل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ، آنے والی سیریز اہم ہے ، آپ سب باصلاحیت ہیں ، آپ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ آپ کسی بھی تیم کو کسی بھی گراؤنڈ پر شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے آپ کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور امید ہے کہ آپ ملک کے کھیلیں گے اور جیت کر لوٹیں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی پر روشنی ڈالتے ہوئے راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی درجہ بندی اس سے بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے کارکردگی سے بہتر بنانا ہوگا۔کھلاڑیوں سے ملنے کے بعد راجہ نے کوچز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انہیں اپنے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔