سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کابیڑاغرق ہوگیا ہے ان کی تمام پالیسیاں بری طرح فلاپ ہو گئی ہیں – ان کوسمجھ ہی نہیں آرہی کہ ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی اور فلم بھی وہ فلم جو بری طرح فیل ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے سیاستدان سارے عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہوئے ہیں، دیکھ لینا وفاق میں ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب وفاق میں مقابلہ ہوگا تو سالک حسین اور طارق بشیرچیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے، اعتماد کے ووٹ سے قبل ہم سالک اورچیمہ صاحب کو واپس لے آئیں گے اور 100 فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے، یہ ہمارے گھر کے بندے ہیں ان دونوں کوبھی پتہ ہےکہ پنجاب اسمبلی میں میرےساتھ شریفوں نے کیا کیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا ک چیمہ صاحب کو عمران خان پر کوئی غصہ تھا مگر اس کے باوجود انھوں نے خان کے خلاف ووٹ نہیں دیے، چیمہ صاحب نے زرداری صاحب کو کہا کہ یا میرا ووٹ لے لیں یا سالک کا، چیمہ صاحب نے ان سے یہ بھی کہا کہ اگر چوہدری صاحب کا ووٹ لینا ہے تو وہاں سے فون کرائیں