بھارتی ایئر لائن کے عملے کی بڑی تعداد ایک ساتھ بیمار ہوگئی اور سب نے ایک ساتھ ہی اپنے موبائل فونز بھی بند کرلیے۔ اس معاملے کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی 86 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے ملازمین سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی انتظامیہ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ احتجاج کرنے والے عملے کا مؤقف ہے کہ ملازمین کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں جبکہ معاوضے کے حوالے سے بھی کمی اور تبدیلی کی جارہی ہے۔ایئر لائن کے ترجمان نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مسافروں کے ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔دوسری جانب اس معاملے کی وجہ سے متاثر ہونے والے مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کے 300 سینئر ارکان چھٹی پر چلے گئے
You Might Also Like
TAGGED:
300 ارکان, 86 پروازیں منسوخ, ائرانڈیا, ٹرانسپورٹ, رخصت بیماری
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -