جب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا آغاز ہوا ہے باؤلز کی تو زندگی برباد ہوکر رہ گئی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ باؤنڈری لائن چھوٹی کرکے بھی فیلڈرز کو دائروں میں قید کردیا گیا ہے -یہی وجہ ہے کہ باؤلرز کی ٹی ٹونٹی میں کھل کر دھنائی ہوتی ہے -انڈین پریمیئر لیگ کے سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجر بنگلور کے میچ میں 549 رنز بن گئے۔ –
ٹی20 کرکٹ میں یہ ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 523 رنز کا ریکارڈ بھی آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنا تھا جب 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد کے میچ میں 523 رنز بنے تھے۔کل کھیلے جانے والے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، حیدر آباد کا سکور فرنچائز کرکٹ کا سب سے بڑا اور ٹی20 کا دوسرا بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔جواب میں رائل چیلنجر بنگلور نے بھی زبردست مقابلہ کیا 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے، رائل چیلنجرز بنگلور کا سکور دوسری اننگ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں ٹیمیں 4مرتبہ 250 سے بڑا سکور کرچکی ہیں، کسی ٹی20 ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں یہ سب سے زیادہ بار 250 سے زائد ٹوٹل بننے کا نیا ریکارڈ ہے۔2023 اور 2022 میں انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں 250 سے زائد رنز کا سکور 3 مرتبہ بنا تھا۔آئی پی ایل اس وقت دنیا میں سب سے ٹاپ پر جارہا ہے جہاں دنیا کے ٹاپ کلاس کرکٹر اپنی قومی ٹیم کے میچز چھوڑ کر ٹورنامنٹ کھیلتے ہیں اور کروڑوں روپے کماتے ہیں -اسی ٹورنامنٹ کی بدولت بھارت کو بہترین کرکٹرز مل رہے ہیں اور اس کی ٹیم دنیا میں اپنا نام پیدا کررہی ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ سے حکولت اور بورڈ کو اربوں روپے کا منافع ملتا ہے -یہی وجہ ہے کہآئی پی ایلٹورنامنت اس وقت پیسے اور شہرت کے اعتبار سے کرکٹ ٹورنامنٹس میں دنیا میں سب سے آگے ہے -اگر اس ٹونامنٹ کو زیادہ عرصہ تک مقبول رکھنا ہے تو 15 گز کی باؤنڈری لائن کی شرط ختم کرنا پڑے گی ورنہ اس طرز کی کرکٹ میں صرف سپنر حصہ لیا کریں گے فاسٹ باؤلز جو کرکٹ کی اصل جان ہیں وہ کرکٹ کو خیر باد کہنا شروع کردیں گے –
۔
آئی پی ایل کے ٹی ٹونٹی میچ میں 549 رنز بن گئے
Leave a comment
Leave a comment