راولپنڈی (انٹرنیوز)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ اپنے کھانے میں ہارپک ملانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج اور اداروں کو بندے کھاتا دیکھ کر پنجابی کہاوت ‘بندہ بندے نو کھا جاندا اے’ سمجھ آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا کہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک کے تین قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتا چلا کہ ہارپک سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن ،سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے، پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے، پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کیلئے کھول دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نو کھا جاندااے، جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھا تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔
کیا بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک ملایا گیا تھا؟
You Might Also Like
TAGGED:
الزام, بشریٰ بی بی, شب معراج, کھانا, ہارپک زہر
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -