جب انسان کا ضمیر مرجائے تو انسان وہ حرکتیں کرگزرتا ہے کہ شیطان بھی شرمندہ ہوکر اس سے پناہ مانگتا ہے -کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ کوئی شخص درزی کی دکان سے چیزیں چرانے کے بعد مسجد میں اعتکاف کے لیے بیٹھ جائے کہ لوگ اس پر شک نہ کریں -نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع لیہ کے شہر چوک اعظم میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے والے چور کو مسجد کے اندر سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق دو ملزمان نے دو روز قبل ایک درزی کے دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کئے تھے جن میں سے ایک ملزم بلال چوری کے بعد علاقے کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھ گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے شخص سے چوری کے 12 سوٹ برآمد
You Might Also Like
TAGGED:
اعتکاف مسجد, چور, درزی, دکان چوری, گرفتار
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -