مولانا فضل الرحمان نون لیگ اور اسٹیبلشمنٹ سے سخت ناراض ہیں کیونکہ ان انتخابات میں ان کی جماعت کو کسی قوم کی سپورٹ فراہم نہیں کی گئی اور ان کا صدر بننے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا مگر وہ بھی آرام سے بیٹھنے والے نہیں ہیں انھوں نے عید کے بعد سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے – جس کا آغاز انھوں نے اپنے اس فیصلے سے کیا ،جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔ویڈیو بیان میں فضل الرحمان نےکہا کہ ہم 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مستردکرتے ہیں کیونکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ویڈیو بیان میں 8 فروری کے انتخابی نتائج کے خلاف 25 اپریل سے بلوچستان سے تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے خط کے بعد وکلاء کی جانب سے بھی کوئی تحریک شروع ہوسکتی ہے –