جب سے محمد رضوان نے ملتان سلطان کی قیادت سنبھالی ہے ان کی ٹیم مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس سال بھی ملتان سلطان سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر رہی اور کل بابر اعظم کی پشاور زلمی کو ہرا کر چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی – کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 79 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔اس موقع پر ملتان سلطان کے اونر علی ترین بہت خوش نظر آئے انھوں نے بیٹھ کر سارا میچ انجوائے کیا –
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مسلسل 3 بار اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچایا۔رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے سال 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2022 اور 2023 میں انہیں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایونٹ کے فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
دوسرے فائنل کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا ، میچ ہارنے والے ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کیخلاف دوسرا ایلیمنیٹر کھیلنا ہوگا۔اس طرح دوسری فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا بھی فیصلہ ہوجائے گا جو اتوار کو فائنل میں ملتان سلطان کے خلاف میدان میں اترے گی –