فلم گینگ آف گھوسٹس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ میرا چوپڑا نے بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کرلی۔انھوں نے اپنی شادی کی تساویر سوشل میدیا پر شئیر کیں تو لوگوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم میرا سے شادی کے کئی خواہشمندوں کے دل بھی ٹوٹ گئے –
بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے جے پور میں ایک پروقار شادی کی تقریب میں بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کی۔میرا چوپڑا نے اپنی زندگی کے سب سے انمول اور ناقابل فراموش اور خاص دن پر سرخ اور سنہری رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے دولہے میاں نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔
اداکارہ میرا چوپڑا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند دلکش تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن میں رکشٹ کو میرا چوپڑا کو پھولوں کی مالا پہناتے اور انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میرا چوپڑا اور ان کے شوہر نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ اب ہمیشہ کے لیے خوشیوں، لڑائیوں، مسکراہٹوں، آنسوں اور زندگی بھر کی یادوں میں ہم ساتھ رہیں گے۔