لاہور(آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا روح پرور کلام اللہ ہو اللہ ریلیز کردیا۔تاجدارِ حرم، مصطفی جانِ رحمت پر لاکھوں سلام اور وہی خدا ہے کے بعد اب عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر نیا کلام اللہ ہو اللہ جاری کردیا ہے۔اس روح پرور کلام کی ویڈیو کو صرف ایک ہی دن میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز اور بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے کلام کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے۔اس کلام کے ہدایتکار جامی ہیں جبکہ اس کی موسیقی احسن پرویز نے ترتیب دی ہے، عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں تیار کیے گئے کلام کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔اس کے علاوہ، گلوکار اپنے کئی انٹرویوز میں مکہ مکرمہ میں اذان دینے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکے ہیں
عاطف اسلم نے مداحوں کیلئے نیا روح پرور کلام ریلیزکردیا
You Might Also Like
TAGGED:
اللہ ھو, رمضان المبارک, عاطف اسلم, موسیقی, نیا کلام
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -