پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کا تقرر،وزیر اعظم آفس نے سمری مانگ لی ،جس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف مشاورت کے بعد تین یا چار ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائیں گے –
پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم آفس نے وزارت دفاع سے سینئر پی اے ایف افسران کی فہرست مانگ لی،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف وزارت دفاع کی مشاورت سے تین یا چار ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم آفس بھجوائیں گے،سمری اسی ہفتے بھجوائے جانے کا امکان ہے،اس وقت ائیر چیف مارشل کے بعد سینئر ترین افسران میں ائیر مارشل عرفان احمد،ائیر مارشل وقاص سلہری،ائیر مارشل عبد المعید خان اور ائیر مارشل غلام عباس گھمن شامل ہیں،یاد رہے کہپاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو 18 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ اسلام آباد(آن لائن)